- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
لاہورانارکلی دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کو بلوچستان سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ فوٹو:فائل
لاہور: انارکلی بم دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے انارکلی بازار میں ہونے وا لے بم دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد کو بلوچستان کے گرفتار ہونے والے اس کے ساتھی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے، انارکلی دھماکے کےمرکزی ملزم بلوچستان سے گرفتار ہوئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، دہشت گرد کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا، اور 20 جنوری کو دھماکے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا، دہشت گرد کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم سے ہے، اور لاہور دھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد سیف الرحمان کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاردہشت گرد سے واقعے سے متعلق تفتیش درکار ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کا 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔