- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ کل یومِ تشکر منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کو غیر آئینی اور قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم اور آئین پاکستان اور جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کہا کہ عدلیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترتے اطمینان بخش فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کل یوم احتجاج نہیں ہوگا بلکہ یوم تشکر ہوگا، جمعہ کی نمازوں میں لوگ شکرانے کے دو نفل بھی پڑھیں، پاکستان کی بقا اور اس کے استحکام کی دعائیں کریں۔
عدالت عظمیٰ کے شکرگزار ہیں، شبہاز شریف
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں اور عدالت عظمیٰ نے ایسا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کا آئین بچ گیا بلکہ پاکستان بچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنا وقار اور خودمختاری چار چاند لگائے ہیں، عدالت عظمیٰ کے شکرگزار ہیں، ہم نے جنگ غربت اور بے روزگاری کے ساتھ لڑنی ہے، ہم ملک کر یہ جنگ لڑیں گے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے پیغام میں آج نئی تاریخ لکھے جانے کا اہم ترین دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے آئین کی بالا دستی کے لیے اس جدوجہد کی حمایت کی، اس کا دفاع کیا اور آواز بلند کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست آج دفن ہوگئی، پاکستان کے عوام جیت گئے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے۔
آج نئی تاریخ لکھے جانے کا اہم ترین دن ہے !
سب کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے آئین کی بالا دستی کے لئے اس جدوجہد کی حمایت کی، اس کا دفاع کیا اور آواز بلند کی۔ جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست آج دفن ہوگئی ۔ پاکستان کے عوام جیت گئے۔ اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2022
عدم اعتماد مکمل ہونے کے بعد فیصلے کریں گے، بلاول
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد مکمل ہونے کے بعد فیصلے کریں گے، کارکن سلیکٹڈ راج کے خاتمےکا دن منائیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، اعلیٰ عدلیہ نے آئین کی بالا دستی کو مقدم رکھا ہے، اب ہم صاف اور شفاف الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں بھی شکست دی تھی، متحدہ اپوزیشن کا مقصد کامیاب ہوچکا ہے۔
پاکستان کو عوام دشمن حکومت سے نجات مبارک ہو، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ہو۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1512097078637379596
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔