عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 9 اپريل 2022
مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا، اوپنر۔ فوٹو:فائل

مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا، اوپنر۔ فوٹو:فائل

 لاہور: عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی۔

گزشتہ سال دسمبر میں دل کی سرجری کے بعد کم بیک کے خواہاں اوپنر عابد علی ہلکی ٹریننگ کے بعد اب بیٹنگ بھی کرنے لگے ہیں، انھوں نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے پیغام میں عابد علی نے کہاکہ رحمتوں بھرے رمضان کے مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے، مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔