ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
(فوٹو : فمنشیات گاڑی میں بنائے گئےخفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف. فوٹو:فائل

(فوٹو : فمنشیات گاڑی میں بنائے گئےخفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، اے این ایف. فوٹو:فائل

 راولپنڈی: ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل ہے، کارروائی کے دوران منشیات لے جانے والے چارسدہ کے رہائشی ندیم اور شیر رحمان نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔