برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
 جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اورواضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اورواضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بی بی سی اردو کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اس پی آر) نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی اردو) کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، عام پروپیگنڈا کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں، یہ بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں اور واضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔