عمران خان کی تصویر پی سی بی کی ویب سائٹ سے ہٹادی گئی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 12 اپريل 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: وزارت عظمی کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میاں شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور دفتر سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی اور اب ان کی جگہ نئے وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف میاں شبہاز شریف کی تصویر آویزاں کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2019ء کے ترمیمی آئین کے مطابق پی سی بی پیٹرن ان چیف کی صوابدید ہے کہ وہ گورننگ بورڈ کے لیے کوئی دو نام تجویز کرتا ہے جس میں کسی ایک کو پی سی بی کی سربراہی سونپی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔