’’مسخرے‘‘ حارث انگلش کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ہیری بروک

حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں، بیٹر


Sports Desk April 14, 2022
حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں، بیٹر۔ فوٹو : انٹرنیٹ

RAWALPINDI: یارکشائر کے بیٹر ہیری بروک نے حارث رؤف کو 'مسخرا' قرار دے دیا۔

ہیری بروک کے ساتھ لاہور قلندرز میں کھیل چکے اور اب دونوں یارکشائر میں بھی ڈریسنگ روم شیئر کریں گے، حارث کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ہیری بروک نے کہا کہ حارث رؤف بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں، انگلش کنڈیشنز میں کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، اگر وہ یہاں پر پیس اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تو انھیں کھیلتے ہوئے دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا، جب میں قلندرز میں ان کے ساتھ تھا تو وہ مسخرے تھے، تمام کھلاڑی ان کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوتے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی فٹ بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں