وفاقی کابینہ کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 اپريل 2022
ایم کیو ایم، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں کو ان کی نشستوں کے مطابق نمائندگی دی جائے گی (فوٹو، فائل)

ایم کیو ایم، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں کو ان کی نشستوں کے مطابق نمائندگی دی جائے گی (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے مشاورت بھی کرلی۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کو تیرہ، پیپلزپارٹی کو دس اور جے یو آئی ف کو تین وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں کو بھی ان کی نشستوں کے مطابق نمائندگی دی جائے گی۔ بلوچستان سے شاہ زین بگٹی اور پی ڈی ایم کے علی وزیر کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی وفاقی کابینہ کل شام یا پرسوں حلف اٹھائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔