باکسرعامرخان لندن میں لٹ گئے، قیمتی گھڑی چھین لی گئی

ویب ڈیسک  منگل 19 اپريل 2022
باکسرعامرخان کومشرقی لندن میں مسلح افراد نے لوٹ لیا:فوٹو:فائل

باکسرعامرخان کومشرقی لندن میں مسلح افراد نے لوٹ لیا:فوٹو:فائل

 لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان لندن کی ایک سڑک پرلٹ گئے۔

باکسرعامرخان نے سوشل میڈیا پربیان میں کہا کہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کررہا تھا کہ 2 مسلح افراد بھاگ کر میری طرف آئے اورپستول میرے چہرے پررکھ کرگھڑی چھین لی۔

عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واردات کے دوران میری اہلیہ فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں اس واردات میں محفوظ رہے۔

عامرخان کی گھڑی کی مالیت 2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔