شمالی وزیرستان سے 14 ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی

اکثریت بنوں کے راستے ملک کے مختلف محفوظ مقامات منتقل ہورہی ہے، سرکاری ذرائع


Numainda Express February 27, 2014
غریب افراد پھنس گئے ،مال مویشی بیچ دیے، حکومت مناسب انتظامات کرے، متاثرین۔ فوٹو: اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے خوف سے ہزاروں قبائلی خاندانوں کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ایک سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک14435افرادبنوں کے راستے ملک کے مختلف محفوظ مقامات منتقل ہوگئے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والوں کو شکایت ہے کہ وہ غریب ہیں حکومت کی طرف سے ان کے لیے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں اور آخر مجبوراً خیمے لگا کر مشکل وقت کا سامنا کریں گے۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ۔ بنوں کے راستے نقل مکانی کرنے والے قبائلی افراد کا موقف ہے کہ وہ بڑی تکلیفیں اٹھاکر یہاں پہنچے ہیں جبکہ کرایے کی رقم نہ ہونے کے باعث وہاں زیادہ ترغریب لوگ ہی پھنسے ہوئے ہیں، لوگوں نے اپنے مال مویشی اوردیگرسامان بھی اونے پونے داموں فروخت کردیا سرکاری ذرائع کے مطابق منتقل ہونے والوں میں3203مرد،6390خواتین اور4842بچے شامل ہیں۔

مقبول خبریں