ہمارے ساتھ ہو یا دشمن کیساتھ کابل میں کرزئی کیخلاف مظاہرہ

ہرروز ہمارے فوجی مارے جاتے ہیں لیکن صدرکرزئی کواس کی کوئی پرواہ نہیں،مظاہرین


AFP February 27, 2014
ہرروز ہمارے فوجی مارے جاتے ہیں لیکن صدرکرزئی کواس کی کوئی پرواہ نہیں،مظاہرین۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے کنٹر میں اتوار کو طالبان کے ایک حملے میں21اہلکاروں کی ہلاکت کیخلاف کابل میں تقریباً200افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر ملکی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔احتجاج میں شریک20سالہ طالبعلم کاکہناتھاکہ یہ صورتحال مجھے رنجیدہ کر رہی ہے۔مظاہرین کاکہنا تھاکہ ہرروز ہمارے فوجی مارے جاتے ہیں لیکن صدرکرزئی کواس کی کوئی پرواہ نہیں،وہی اس سانحے کے ذمے دار ہیں،طالبان ہمارے بھائی نہیں دشمن ہیں۔