ریان کیمبیل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کوما میں چلے گئے

دوست اور صحافی گارتیھ پارکر نے شائقین سے ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاؤں کی درخواست کردی


Sports Desk April 20, 2022
دوست اور صحافی گارتیھ پارکر نے شائقین سے ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاؤں کی درخواست کردی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور نیدرلینڈز کے موجودہ کوچ ریان کیمبیل کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد سے وہ کوما میں ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کیمبیل لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،ان کو جنوری 2017 میں ڈچ کوچ مقرر کیا گیا تھا، انھوں نے انٹرنیشنل لیول پر ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔

گزشتہ دنوں کیمبیل پرتھ میں تھے وہیں پر موجود ان کے ایک دوست اور صحافی گارتیھ پارکر نے ٹویٹ کیا کہ کیمبیل کو لندن میں دل کا دورہ پڑا اور وہ اس وقت ایک اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں، انھوں نے شائقین سے ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاؤں کی درخواست کردی۔

مقبول خبریں