کرکٹر عابد علی نے لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیے

عابد علی دل کی بیماری کے باعث پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں


Sports Reporter April 21, 2022
فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں انہوں نے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ فوٹو : ایکسپریس

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے صحتیاب ہونے کے بعد لوکل ٹورنامنٹ میں میچز کھیلنا شروع کر دیے ہیں۔

دل کی بیماری سے نجات پانے کے بعد عابد علی نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا، اوپنر نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کی، ہارٹ سرجری کے بعد پہلا میچ کھیلتے ہوئے تھوڑا نروس ضرور تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ تمام وقت بہت اچھے طریقے سے گزرا۔

انہوں نے کہا کہ اس اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مزید میچز میں حصہ لے کر اپنی فارم اور فٹنس کے لیے کوشاں رہوں گا، ٹارگٹ ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کے ساتھ فینز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمت بندھائی اور سپورٹ کیا۔

مقبول خبریں