مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فورسزنے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اپريل 2022
قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا:فوٹو:فائل

قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا:فوٹو:فائل

سرینگر: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرسے قبل قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے مقبوضہ جموں وکشمیرکے دورے سے قبل بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

2 نوجوانوں کو مقبوضہ جموں میں سنجوان چھاؤنی کے علاقے میں جمعے کی صبح جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا جب کہ ایک کشمیری نوجوان باہ مولا میں شہید ہوا۔ قابض بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں پرالزام عائد کیا کہ وہ دہشتگرد وارداتوں میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے بعد بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورناکہ بندی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیریوں کومساجد میں  نمازجمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔