قومی سلامتی پالیسی سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا قادر بلوچ

مذاکرات کومسترد کرنیوالے طالبان گروپوں کیخلاف آپریشن کا آپشن موجود ہے، قادر بلوچ


INP February 28, 2014
مذاکرات کومسترد کرنیوالے طالبان گروپوں کیخلاف آپریشن کا آپشن موجود ہے، قادر بلوچ۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیربرائے سرحدی امورجنرل ریٹائرڈعبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ قومی داخلی سلامتی پالیسی پرعمل درآمدکرکے حکومت دہشت گردی کاخاتمہ اور امن و امان کو یقینی بنائے گی۔

طالبان گروپس نے اگر مذاکراتی عمل کو مسترد کردیا تو حکومت کے پاس آپریشن کا آپشن موجود ہے، امریکی عدالت کا یو ٹیوب سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی داخلی سلامتی پالیسی ملک میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی، حکومت نے مذاکراتی عمل کو ہر ممکن مواقع فراہم کیے جس کے بعد ہی مذاکرات اور آپریشن ایک ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا، جو طالبان گروپ حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں گے تو حکومت ان کا خیر مقدم کرے گی اور جوگروپ دہشت گردی جاری رکھیںگے تو حکومت کے پاس آپریشن کا آپشن موجود ہے۔ ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ امریکی عدالت کے فیصلے سے تمام مذاہب میں رواداری اور برداشت پیدا ہوگی حکومت پاکستان فیصلے کاخیرمقدم کرتی ہے۔