خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 شدت پسند ہلاک 2 اہلکار زخمی

نوگزی بابا باڑہ میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔


ویب ڈیسک February 28, 2014
زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو : فائل

نوگزی بابا باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے نوگزی بابا باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ مقابلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔