الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اپريل 2022
سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا، بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخبات کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی 8 جون سے 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل 24 جولائی کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔