‏عمران خان کا عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے عید کے بعد چھ شہروں میں بڑے جلسوں کا اعلان کردیا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ‏عمران خان نے عید کے بعد 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا ہے جس سے وہ خطاب کریں گے اور تحریک انصاف کا بیانیہ اجاگر کرتے ہوئے اسلام آباد مارچ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی رابطہ مہم؛ عید کے بعد مریم نواز کے جلسوں کیلئے شیڈول جاری

عمران خان جلسوں کا آغاز 6 مئی کو ہوم گراؤنڈ میانوالی سے کریں گے جب کہ  10 مئی کو جہلم، 12 مئی کو اٹک، 14 مئی کو سیالکوٹ، 15 مئی کو فیصل آباد اور 19 مئی کو چکوال میں جلسہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عید کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے جلسوں کا اعلان کردیا ہے جس سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی جب کہ جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔