عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2022
دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں  فوٹوسوشل میڈیا

دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر شوبز کی دنیا سے وابستہ فنکاروں نے تمام  مسلمانوں کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکار بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد  کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین کے ہمراہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید مبارک کا پیغام دیا۔

اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بچے عید پر شرارتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ دونوں نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔