ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 08, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے گرمی کے لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ صوبہ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

بلوچستان اور سندھ کے بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مقبول خبریں