اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی شہید

ویب ڈیسک  بدھ 11 مئ 2022
شیریں ابو عاقلہ ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں:فوٹو:فائل

شیریں ابو عاقلہ ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹرشہید ہوگئیں۔

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ شہید ہوگئیں۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ مغربی کنارے کے شہرجینن میں فلسطینوں کے گھروں پراسرائیلی فورسز کے چھاپوں کی کوریج کررہی تھیں اوراس دوران فلسطینوں پرقابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شیریں ابوعاقلہ بھی شہید ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔