فیفا نے مسلم خواتین کو اسکارف پہن کر فٹبال کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دیدی

اس سے قبل اسکارف کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔


AFP March 02, 2014
اس سے قبل اسکارف کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

فیفا نے مسلم خواتین کو اسکارف پہن کر فٹبال کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی، اس سے قبل اسکارف کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

نئے قسم کا اسکارف متعارف کرائے جانے اور اس سلسلے میں ہونی والی کوششوں کے بعد اب خواتین کو اسکارف میں فٹبال کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اسی طرح سکھوں کو اپنی روایتی پگڑی باندھ کر فٹبال کھیلنے کی بھی اجازت ہوگی۔