ہماری فٹنس پر تنقید کیوں غیر ملکیوں کی سہولیات کا جائزہ لیںندا

سری لنکن ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ندا ڈار


Sports Reporter May 13, 2022
فوٹو : فائل

آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہماری فٹنس پر تنقید کرنے والے غیر ملکی ویمن کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لے لیا کریں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بسمہٰ معروف ایک اچھی کپتان اور کامیاب کھلاڑی ہیں،ورلڈ کپ میں 13 برس بعد میچ جیتنے پر جشن تومنانا ہی تھا، ندا ڈار نے کہا کہ سری لنکن ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

ہمیں دونوں طرز کے مقابلوں میں اچھی کرکٹ کی توقع ہے، ہماری کھلاڑیوں کی فٹنس بہت بہتر ہے، پاکستان ویمن ٹیم میں اوپننگ بیک اپ سمیت ہر شعبے کے لیے متبادل کھلاڑی موجود ہے۔

انھوں نے کہ پی سی بی کا بسمہ ٰ معروف کو سیزن2022-23 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان درست ہے،سلیکشن میرا مسئلہ نہیں تاہم ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا احسن اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں