نوٹ اورمراعات دیکھ کرعمران اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے،مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2022
ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کرگئے تھے،مریم نواز:فوٹو:فائل

ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کرگئے تھے،مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے اورملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے ایسے استعفیٰ دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔