- لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
- خبردار! یہ 7 ایپلی کیشنز آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں
- پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، امریکا
- دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا
- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
- عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان
- بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرم کو31 سال بعد رہا کردیا
- وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
- حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا
- جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی
- حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا
- سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا
- پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی
- جے یو آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا
- بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں
- مشفق الرحیم 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزویل کے قریب پیش آیا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا
ٹاؤنز ویل: سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزویل کے قریب پیش آیا۔
کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے پیش آیا جب کہ کار حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ رات 11 بجے کے کچھ ہی دیر بعد سائمنڈز کی کار ایلس ریور برج کے قریب ہروی رینج روڈ پر چلائی جا رہی تھی جب وہ سڑک سے نکل کر حادثے کا شکار ہوئی۔
46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 46 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 2 مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے نومبر 1998 میں ایک ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کیلیے ڈیبیو کیا لیکن سائمنڈز جنوبی افریقہ میں 2003 کے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سرکٹ پر پہنچے تھے۔
ان کے سابق ساتھی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ واقعی تکلیف دہ ہے۔
افسوسناک واقعے پر پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کے بارے میں سن کر بہت اداسی ہوئی، ہمارے درمیان میدان کے اندر اور باہر بہت اچھے تعلقات رہے، سائمنڈز کی فیملی کیلیے دعا کرتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔