صارفین میں نئی ٹیکنالوجی اختیار کرنیکا کا رجحان بڑھنے لگا

بہت سی پراڈکٹس میچور مارکیٹس سے بھی پہلے پاکستان میں رائج ہوجاتی ہیں، سی ٹی او مائیکروسافٹ


زیادہ تر کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ کے پوٹینشل کو اہمیت دیتی ہیں، عامرکلیم، ایکسپریس کو انٹرویو۔ فوٹو: فائل

پاکستانی صارفین میں نئی ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کا رجحان زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ سمیت دنیا کی بہت سی کمپنیاں پاکستان کی مارکیٹ میں موجود پوٹینشل کو اہمیت دے رہی ہیں۔

پاکستان میں بہت سی پراڈکٹس میچور مارکیٹس سے بھی پہلے رائج ہوجاتی ہیں اس رجحان کی وجہ سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی نئی منڈی بن رہا ہے۔ مائیکروسافٹ ملازمت کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہے متعدد باصلاحیت پاکستانی مائیکروسافٹ میں کلیدی خدمات انجام دے رہے ہیں جو پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار مائیکروسافٹ کے گلوبل چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر کلیم نے پاکستان کے دورے کے موقع پر ایکسپریس سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صارف بہت متحرک ہے بالخصوص کمیونی کیشن سے متعلق ٹیکنالوجی کی پاکستان میں بہت طلب ہے وائبر اور واٹس ایپ جیسی سہولتیں پاکستان میں تیزی سے عام ہورہی ہیں۔ پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کی آمد سے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کمیونی کیشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، انفرادی اور کاروباری دونوں سطح پر کمیونی کیشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہورہا ہے۔

مائیکروسافٹ نے تین سال قبل یونیفائڈ کمیونی کیشن سلوشن Lyncمتعارف کرایا تھا جو اب دنیا کی 100بڑی کمپنیوں میں رائج ہوچکا ہے۔ یہ سلوشن کمیونی کیشن کے تمام ذرائع کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے لاگت کو کم اور کمیونی کیشن کو موثر بناتا ہے۔ اس سہولت کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ امریکا کی Sprintنامی کمپنی جس کے ملازمین کی تعداد 40ہزار ہے Lync استعمال کررہی ہے اسی طرح یورپ کی 16000 ملازمین کی کمپنی سوئس کوم بھی اس سلوشن کو اختیار کرچکی ہے۔ سوئس کوم کو اس سلوشن سے 10ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ پاکستان کے سرفہرست بینک بھی یہ سلوشن اختیار کرچکے ہیں۔ یہ سہولت پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن، ایجوکیشن کے ساتھ پبلک سیکٹر کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

پاکستان میں لنک کے ذریعے گورننس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بالخصوص کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی منجمنٹ سروس کے لیے یہ سہولت انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ مائیکروسافٹ کی سہولت لنک ایک انٹرپرائز سلوشن ہے جسے اسکائپ کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں سیاسی و سماجی ادارے، پولیس ڈپارٹمنٹ بھی عوام تک مفید معلومات کی فراہمی اور کمیونی کیشن کے لیے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کی ایک صوبائی حکومت نے بھی سرکاری اداروں کے عوامی کمیونی کیشن کے لیے اس پلیٹ فارم سے استفادے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کے کمیونی کیشن پلیٹ فارم کی مثال اب تک صرف امریکا اور کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملکوں میں ہی نظر آتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مائیکروسافٹ کے نارتھ افریقہ، ویسٹ اینڈ پاکستان ریجن کا حصہ ہے جس میں 8سے 10ممالک شامل ہیں ان ملکوں میں کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کا شکار سرفہرست تین ملکوں میں کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں