شہر کے مختلف علاقوں سے 94 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان میں لینڈ مافیا کے کارندے، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں


Staff Reporter March 03, 2014
گرفتار ملزمان میں لینڈ مافیا کے کارندے، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لینڈ مافیا کے4کارندوں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت94ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

شارع فیصل پولیس اورایف بی صنعتی ایریا پولیس نے2 مختلف کارروائیوں میں لینڈ مافیا کے گروہ کے سرغنہ مٹھاخان اور3ساتھیوں قادر بخش، مبین کاکے پوٹا اورارباب کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد بر آمد کرلیا،ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار سرغنہ مٹھا خان اور مبین کاکے پوٹو کے خلاف مختلف تھانوں میں 22 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ اور گرفتار ملزم قادر بخش اور ارباب پر12بارہ مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزمان شارع فیصل اور گلستان جوہر تھانوں کی حدود گلستان جوہر بلاک 6، 10اور 11میں بھاری مالیت کے درجنوں پلاٹوں پر قبضہ میں ملوث ہیں، نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر ناصر علی کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران74 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، رینجرز نے اسلامیہ کالونی، لیاری، پیٹل پاڑا ، بھٹائی آباد اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں