پاکستان نے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی20 سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 18 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے نیوزی کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بارڈ کو آگاہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکام کی جانب سے سہ فریقی ٹی20 سیریز کی باقاعدہ پیشکش موصول ہوئی تھی، کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی سیریز رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔