دلہا کی شراب نوشی پر دلہن نے دوسرے لڑکے سے شادی کرلی

دلہا کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی


ویب ڈیسک May 19, 2022
دلہا کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی

ISLAMABAD:

بھارت میں نوشے میاں کی اپنے دوستوں کیساتھ شراب نوشی کرنے پر دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔


بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے دوران عجیب مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تفریح کا باعث بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست راجھستان سے سامنے آیا ہے، جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر دلہا کو ٹھکرا کر کسی اور شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہا بارات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی اور رقص میں مصروف رہا اور جس کی وجہ سے بارات بہت زیادہ تاخیر سے شادی ہال پہنچی۔

Drunk Groom

دلہا کے انتظار میں بیٹھی دلہن اور اہلخانہ نے جب دلہا کو اور باراتیوں کو نشے میں دھت دیکھا تو طیش میں آگئے اور اسی وقت کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

دلہن کے انکار اور کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے پر دلہا کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروا دی۔