میکسیکو میں مسافر بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک مسافر بردار بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی مغربی ریاست جالسکو میں مقامی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ حادثے کی وجہ بس کا بریک فیل ہوجانا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔