2030 یا 2040 تک بھی کپتانی کا موقع ملا تو اعزاز ہوگا،شاہین آفریدی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 مئ 2022
ابھی تو 3یا 4سال لاہور قلندرز کی قیادت کروں گا، پیسر۔ فوٹو: ایکسپریس

ابھی تو 3یا 4سال لاہور قلندرز کی قیادت کروں گا، پیسر۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ 2030 یا 2040 تک بھی کپتانی کا موقع ملا تو اعزاز ہوگا۔

میڈیا کانفرنس میں ایک سوال پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 2030 یا پھر 2040 تک بھی مجھے اگر کپتانی کا موقع ملا تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا، ابھی تو 3یا 4سال لاہور قلندرز کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کپتان بابر اعظم کے ساتھ موجود اور ان کو سپورٹ کر رہے ہیں، کوشش یہی ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت دیگر ایونٹس میں اچھا پرفارم کریں، ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ زمان خان باصلاحیت بولر ہیں لیکن ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں لانا تھوڑا جلدی ہوگا، وہ عاقب جاوید سے سیکھیں گے، زمان پاکستان کا مستقبل ہیں۔پیسر نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، ارادہ یہی ہے کہ فٹنس کو مزید بہتر کروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔