پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا گانے نے انگریزوں کا بھی دل جیت لیا

اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں ’پسوڑی ‘ تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا


ویب ڈیسک May 24, 2022
معروف اداکارہ شہناز گل اور دیگر کئی ستاروں نے بھی پسوڑی پر ڈانس ویڈیوز بنائی تھیں(فوٹو انسٹاگرام)

HYDERABAD: کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کاسپر ہٹ گانا ''پسوڑی''دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھو نے لگا، پڑوسی ملک بھارت ہو یا مغربی ممالک ہر ایک کی زبان پر پسوڑی کا ہی جادو نظر آتا ہے۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی گلوکارہ شائی گل کا یہ گانا دنیا کے مقبول ترین گانوں میں سرِفہرست رہا جبکہ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں 'پسوڑی 'گانا تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل اور دیگر کئی ستاروں نے پسوڑی پر ڈانس ویڈیوز بنائی تھیں تاہم اب امریکی سوشل میڈیا اسٹار رِکی پونڈ نے بھی گانے کے بول سمجھ نہ آنے کے باوجود بہترین ڈانس کر کے اپنے فالوورز کو خوب محظوظ کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Ricky Pond (@ricky.pond)





رکی پونڈ کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں کی جانب سے فرمائش کی گئی تھی کہ وہ اس مشہور پاکستانی گانے پر ڈانس ویڈیو بنائیں جبکہ اس سے قبل وہ علی ظفر کے پشتون گانے' لارشہ پخاور'اور 'شکرونڈا ' پر بھی ڈانس ویڈیو بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ''پسوڑی''کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے، پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا ایسا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں