- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت ان 20 حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11جون کوہوگی، جب کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان 24جون کو جاری کرے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم
الیکشن کمیشن نے جن حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 اور 127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور 228 لودھراں، پی پی 237 بہاول نگر، پی پی 272 اور 273 مظفرگڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈی جی خان شامل ہے، جب کہ الیکشن کمیشن نے لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کابھی انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان اراکین کو اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا تھا، پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔