افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
سینگال کے اسپتال میں بچوں کی اموات کی ہرپہلوسے تحقیقات کی جائیں گی،حکام:فوٹو:فائل

سینگال کے اسپتال میں بچوں کی اموات کی ہرپہلوسے تحقیقات کی جائیں گی،حکام:فوٹو:فائل

ڈاکار: افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔

سینگال کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیرصحت نے آتشزدگی کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہرپہلوسے تفتیش کی جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شرکت کے لئے جینیوا میں موجود سینگال کے وزیرصحت نے بچوں کی اموات کے واقعے کے بعد دورہ مختصرکرکے وطن واپس جانے کا اعلان کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔