جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے كپتان گریم اسمتھ كا شاندار كیریئر اختتام پذیر

گریم اسمتھ نے آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا


APP March 04, 2014
گریم اسمتھ كو 109 ٹیسٹ میچز میں كپتانی كرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقن كركٹ ٹیم كے كپتان اور مایہ ناز بلے باز گریم اسمتھ كا شاندار كیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔


آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد گریم اسمتھ نے ٹیسٹ كے چوتھے روز اپنے كیریئر كی آخری اننگز كھیلی تاہم وہ اپنے الوداعی ٹیسٹ كو یادگار بنانے میں ناكام رہے اور پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 رنز اسكور کرسکے۔


واضح رہے کہ گریم اسمتھ كو 109 ٹیسٹ میچز میں كپتانی كرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 33 سالہ اسمتھ نے 117 ٹیسٹ میچوں میں 9 ہزار 265 رنز اسکور کئے جس میں 27 سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 197 ون ڈے میچوں میں 6 ہزار 989 اور 33 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 982 رنز اسکور کئے۔

مقبول خبریں