- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ملتان منتقل

پاک ویسٹ انڈیز سیریز (فوٹو فائل)
لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی۔
ایکسپریس نیو کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ، دس اور بارہ جون کو کھیلے جانے والے یہ تینوں میچز شام 5 بجے شروع ہوں گے۔
سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے چار جون تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا، قومی اسکواڈ پانچ جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا جب کہ سیریز میں شرکت کرنے کےلیے مہمان اسکواڈ 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گا بعدازاں چارٹرڈ طیارہ کے ذریعے ملتان روانہ ہوگا۔
میچ آفیشلز:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 جون کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
10 جون دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) میچ آفیشلز کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
12 جون کو کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران علیم ڈار اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) جب کہ محمد جاوید (میچ ریفری) ہوں گے۔
قومی اسکواڈ:
ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے تین روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قومی اسکواڈ بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر) محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔
اسپورٹ اسٹاف:
اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شان ٹیٹ (باؤلنگ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، ڈرکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر)، کرنل ریٹائرڈ عمران (سیکورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، محمد عمران (مساجر)، عمار احسن (ڈیجٹل کنٹنٹ پروڈیوسر) اور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو (ڈاکٹر) شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔