شمالی وزیرستان میں پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر دریافت

نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا، ترجمان ماری پیٹرولیم


ویب ڈیسک June 01, 2022
شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، ماری پیٹرولیم۔ فوٹو:فائل

DUBAI: بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے