- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر کراچی میں مشتعل نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی
کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور عدم فراہمی پر مشتعل افراد نے متعدد پیٹرول پمپوں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی،سخی حسن چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے ٹائروں سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد رات بارہ بجے سے قبل پیٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر پہنچی تو رش کے باعث انتطامیہ نے پمپ بند کردیے جس کے باعث شہریوں میں اشتعال پھیل گیا۔
پیٹرول کی عدم دستیابی پراحتجاج کرتے ہوئے مشتعل افراد نے توڑْ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا، اطلاعات کے مطابق سخی حسن چورنگی سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب مشتعل افراد نےپیٹرول پمپ پر پتھراؤ کیا جس سےڈسپینسر یونٹس کونقصان پہنچاجبکہ سڑک پر ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے پیٹرول کے قیمتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے پندرہ روز میں پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر کے پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے، جبکہ شہری قیمتوں کے اطلاق سے قبل پیٹرول کے حصول کیلئے گئےتو پیٹرول پمپ انتظامیہ نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں پیٹرول کی فراہمی ہی بند کر دی۔
دریں اثنا پیٹرول کی عدم فراہمی اور قیمتوں کے اضافے پر پرانی سبزی منڈی پر قائم پیٹرول پمپ پر بھی مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کر کے نقصان پہنچایا جبکہ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تاہم احتجاج کی اطلاعات پر پولیس کی جانب سے گشت میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔