بسمعہ معروف طوبیٰ حسن آئی سی سی پلئیر آف دا منتھ نامزدگیوں میں شامل

طوبیٰ حسن اوربسمعہ معروف نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں شاندار کھیل پیش کیا


Sports Reporter June 06, 2022
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے مئی کے مہینےمیں بہترین پلئیر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مئی کے مہینے میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والی کھلاڑی کے انتخاب کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹرز بسمعہ معروف اورطوبیٰ حسن کا نام بھی نامزدگیوں میں شامل ہے۔ طوبیٰ حسن نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

طوبیٰ حسن نے اپنے ڈیبیو ٹی 20 میچ میں 4 اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی نے طوبیٰ حسن کی پرفارمنس کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

بسمعہ معروف نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نامزدگیوں میں تیسری کھلاڑی جرسی کی ترینٹی اسمتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں