کرکٹ کی دنیا میں  بابراعظم کی طرح نام کمانا چاہتا ہوں قاسم اکرم

بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کا جومعیار مقررکیا ہے اسے حاصل کرنے کی خواہش ہے، قاسم اکرم


Sports Reporter June 07, 2022
بابر اعظم سے بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے مفید مشورے لئے ہیں، قاسم عمر:فوٹو:فائل

LONDON: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم کی طرح کرکٹ کی دنیا میں نام کمانا چاہتے ہیں۔

لاہورسے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرقاسم اکرم نے بابراعظم کواپنا پسندیدہ بیٹرقراردیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے دنیا بھرمیں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹنگ کے مداح ہیں۔ دنیا کے نمبر ون بیٹر کے ہمراہ ڈریسنگ شئیر کرنے پرخود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ایک بیٹر کی حیثیت سےانہوں نے پاکستان کے کپتان سے لمبی اننگز کھیلنے کے لیے کریز پر ٹھہرے رہنے، کورڈرائیو کھیلنے اور پل شاٹ میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے لیے ہیں۔ قاسم اکرم سینٹرل پنجاب اورپی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز میں بابراعظم کی زیرقیادت کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی بیٹنگ کے ذریعےدنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا جو معیار مقرر کیا ہے وہ اسے حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

قاسم اکرم اب تک 9 فرسٹ کلاس میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈرنے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے 6 میچز میں 203 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے نیشنل ٹی 20 میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایک نصف سنچری بھی بنائی تھی۔گزشتہ سیزن میں کھیلے گئے پاکستان کپ میں بھی انہوں نے 285 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قاسم اکرم کے والد لاہور میں لُنڈا بازار کی دکان پر کام کرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں