فٹبال ورلڈکپ پر فکسنگ کے بادل چھانے لگے

میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلیے فیفا کا انگلش پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ۔


Sports Desk March 06, 2014
تمام 64 گیمز مانیٹر کیے جائیں گے، 12 وینیوز پر سیکیورٹی ایجنٹس تعینات اور شرطوں کے مشتبہ طریقوں،سماجی میڈیا کی فورینسک اسکروٹنی ہوگی۔ فوٹو: فائل

GILGIT: فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد میں اگرچہ 100 سے بھی کم دن باقی رہ گئے لیکن فکسنگ کے بادل بدستور چھائے ہوئے ہیں۔

ایونٹ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلیے فیفا انگلینڈ کے پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنارہی ہے، فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ تمام کھلاڑیوں کیلیے دیانت داری اجلاس منعقد ہوں گے، تمام 64 گیمز مانیٹر کیے جائیں گے، 12 وینیوز پر سیکیورٹی ایجنٹس تعینات اور شرطوں کے مشتبہ طریقوں و سماجی میڈیا کی فورینسک اسکروٹنی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 2014 ورلڈکپ کے انعقاد میں اگرچہ 100 سے بھی کم دن باقی لیکن اس پر فکسنگ کے بادل بدستور چھائے ہوئے ہیں، ان امکانات پر قابو پانے اور پوری دنیا میں جرائم کے منظم نیٹ ورک کی دھمکی کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے فیفا نے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

ایونٹ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلیے فیفا انگلینڈ کے پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے 32 ممالک کے تمام کھلاڑیوں کیلیے فیفا آفیشلز دیانت داری اجلاس منعقد کریں گے، اس میں انھیں کسی بھی مشتبہ بات کی پلیئرز اور ریفریز کیلیے کرپشن کیخلاف مخصوص ہاٹ لائن پر اطلاع دینے کو کہا جائیگا۔ فیفا کے سیکیورٹی سربراہ رالف مشکے نے بھی انگلش فٹبال کو میچ فکسنگ پر ایک سخت تنبیہ کے ساتھ کہاکہ گذشتہ برس نیشنل کرائم ایجنسی کی گرفتاریوں کو اس مسئلے کی سنجیدگی سے متعلق ابتدائی اپیل سمجھنا چاہیے۔ عالمی گیم میں انتہائی سینئر اینٹی کرپشن آفیشل مشکے نے برطانوی حکومت کو بھی میچ فکسنگ کیخلاف ایک قانون منظور کرنے کیلیے کہا تاکہ کھیلوں کی سلامتی کیخلاف دھمکی پر قابو پایا جاسکے۔

مشکے کے فوری خدشات ورلڈ کپ سے تعلق رکھتے ہیں ، سابق سینئر جرمن پولیس آفیسر اس سلسلے میں کوئی بھی موقع چھوڑنا نہیں چاہتے، انھوں نے کہا کہ فیفا اور خصوصی طور پر مجھے محسوس ہورہا ہے کہ ورلڈ کپ کو دھمکی کے پیش نظر ہمیں ممکنہ طور پر تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں ، ہم میگا ایونٹ کو فکسنگ سے محفوظ رکھنے کی کوشش اور اس سلسلے میں بہت سے اقدامات پر عمل کررہے ہیں۔ سالمیتی اجلاس میں شامل اقدامات کا تعلق اہم پلیئرز، ریفریز اور میچز کے ہدف سے متعلق خفیہ ہدایات سے ہے۔ مشکے نے کہا کہ ہم پلیئرز، ٹیموں اور ان کی فکسنگ کے ماضی اور خطرات کا تجزیہ کررہے ہیں ۔ تمام 64 گیمز اس طرح مانیٹر کیے جائیں گے جو پہلے کبھی نہیں کیے گئے، ہر 12 ورلڈ کپ وینیوز پر سیکیورٹی ایجنٹس تعینات کرنے کے ساتھ شرطوں کے مشتبہ طریقوں و سماجی میڈیا کی فورینسک اسکروٹنی کی جائے گی۔ برازیل میں میچ فکسڈ کرنے کے چانسز موجود ہیں، مشکے نے کہا کہ اس امکان سے بچنا ناممکن نہیں ہے۔