کھیل سے عدم شناسائی؛ جہانگیر خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام  ماضی کے چیمپینز کو ٹھیک سے پہچانتے بھی نہیں ہیں


زبیر نذیر خان November 08, 2026

اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کھیل سے عدم شناسائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 6 مرتبہ عالمی اور 10 بار برٹش اوپن چیمپین شپ جیتنے والے جہانگیر خان کا سوشل میڈیا کے رابطے پر کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام  ماضی کے چیمپینز کو ٹھیک سے پہچانتے بھی نہیں ہیں۔

 پس منظر میں موجود دیوار کی نشاندہی کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا  تھا کہ 1963 کے برٹش اوپن اسکواش چیمپین   محب اللہ سینیئر کی جگہ ماضی کے ایک اور کھلاڑی اور  ان کے ہم نام  محب اللہ کی تصویر  آویزاں کرنا لا عملی کی انتہائی مایوس کن اور شرمناک مثال  ہے۔