اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر جنرل اسمبلی کے نائب صدر منتخب

فلسطینیوں اور دیگر کے اسرائیل سے متعلق الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے یہ ایک قیمتی پلیٹ فارم ہے، گیلاد اردان


ویب ڈیسک June 08, 2022
[فائل-فوٹو]





عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا اقدام سے اسرائیل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی معاملات میں کلیدی اختیارات کا حامل ہوگیا ہے۔


جنرل اسمبلی کے 21ویں نائب صدور میں سے ایک گیلاد اردان ستمبر میں اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ جس سے وہ اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں کی صدارت اور اُن کے ایجنڈوں کی ترتیب میں شامل ہوں گے۔


اردان کی عہدے پر تقرری سے اسرائیل کو مجموعی طور پر اقوام متحدہ میں مزید اثر و رسوخ فراہم کیا گیا ہے، گیلاد اردان نے اسے "اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور دیگر کے اسرائیل سے متعلق الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے ایک قیمتی پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔


گیلاد اردان نے کہا کہ یہ فتح ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام دیتی ہے کہ وہ ہمیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے سے نہیں روکیں گے۔ نفرت کو کبھی بھی سچ پر فتح حاصل نہیں ہوسکتی اور نہ میں اس کی اجازت دوں گا۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں