پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا


ویب ڈیسک June 10, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت، فوٹو :فائل

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈونیشین صدر جوکو ویدودو کے درمیان پام آئل کی مستقل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،صدر جوکو ویدودو نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعظم نے انڈونیشین صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام جلد از جلد ان کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور مذہبی وابستگی کی مضبوط بنیاد اور بڑھتے ہوئے تعاون پر مبنی پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے 2018 میں صدر جوکو ویدودو کے دورہ پاکستان اور اس کے خاطر خواہ نتائج کو یاد کیا جو پاکستان اور انڈونیشیا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں صدر جوکو ویدودوکی قیادت کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں سمیت تمام جہتوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں