ڈسکہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کا رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

انکوائری کمیٹی نے شوائد بھی لف کردیئے


Staff Reporter June 14, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ڈسکہ الیکشن؛ انکوائری کمیٹی نے شوائد بھی لف کردیئے

LONDON: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے بعد انکوائری کمیٹی نے بھی رپورٹ تیار کرکے چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کی انکوائری رپورٹ دو روز میں پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی نے رپورٹ کے ساتھ شواہد بھی لف کردیئے ہیں جبکہ الیکشن میں منظم دھاندلی ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے شبے میں نامزد لوگوں کا فون ریکارڈ بھی حاصل کیا جبکہ نامزد افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظور اختر، ہارون شنواری، ڈائریکٹر انجم بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر قانون صائمہ شامل تھیں۔

این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار کامیاب قرار پائیں تھی۔ انہوں نے 360 پولنگ اسٹیشنز سے تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے تھے۔

مقبول خبریں