قائمہ کمیٹی پی او ایس سسٹم ٹیمپر کرنے پر جرمانے کی تجویز منظور

دکانداروں کو 6 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی تجویز مسترد کردی گئی


Numainda Express June 18, 2022
دکانداروں کو 6 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 2022میں شامل انکم ٹیکس سے متعلق معاملات کا شق وار جائزہ لیا گیا۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان سے باہر چھپائے گئے اثاثوں/خفیہ غیر ملکی آمدنی کے تعین کے سلسلے میں وقت کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن شامل کیا گیا ہے۔

کمشنر کی جانب سے آڈٹ رپورٹ کے اجراکے حوالے سے طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کو بھی دور کر دیا گیا ہے، مقررہ تاریخ کے اندر آمدنی کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلیے جرمانے کو مزید جامع بنایا گیا ہے، تمام بڑے ریٹیلرز کو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، پی او ایس سسٹم کو استعمال نہ کرنے اور اس سسٹم کو بند کرتے ہوئے سیلز ٹیکس چوری پر جرمانے اور سزا کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں