ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جون 2022
مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 اور تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ

مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 اور تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ

 لاہور: حکام نے ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔

مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد، تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد جب کہ پارسل اور لگیج ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپریس ٹرینوں کا کرایہ 10، فریٹ کا 15 فی صد بڑھانے کا اعلان

یاد رہے کہ 14 جون کو ہی  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اور فریٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔