روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جمع

ویب ڈیسک  منگل 21 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر کی رقوم جمع کرادیں جس کے بعد جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں جمع کرائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقوم ہیں یا ریکارڈ ڈیپازٹ ہیں، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

مزید پڑھیئے:اسٹیٹ بینک کی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر ختم ہونے کی تردید

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالے سے تاریخی دن ہے،روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ میں 57 ملین ڈالر جمع ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔