بینڈ کی رقم کون ادا کرے گا؟ دلہا معمولی تنازعہ پر بارات واپس لے گیا

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارت میں دلہا لڑکی والوں سے معمولی تنازعے پر دلہن کو چھوڑ کر بارات واپس لے گیا۔

بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی دلہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں رونما ہوا جس میں دلہا بھری محفل سے اٹھ کر چلا گیا کیوں کہ دلہن والوں نے بینڈ باجے والوں کی فیس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیے جس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

دولہا نے اپنے اور خاندان کی بےعزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ’ہار‘ توڑ دیا اور بارات واپس لے کرچلا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔