لاہور؛ گزشتہ روز سے لاپتا 14 سالہ بچے کی لاش برآمد

ویب ڈیسک  پير 27 جون 2022
14 سالہ مجاہد نامی بچے کی لاش مقامی دکان دار کے واش روم سے ملی، پولیس (فوٹو فائل)

14 سالہ مجاہد نامی بچے کی لاش مقامی دکان دار کے واش روم سے ملی، پولیس (فوٹو فائل)

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ روز سے لاپتا کم سن بچے کی لاش برآمد ہوئی، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ مجاہد نامی بچے کی لاش مقامی دکان دار کے واش روم سے ملی۔ دکان دار شہباز واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شاہدرہ کے علاقے میں14 سالہ بچے کے قتل کے واقعے  کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔